• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبوں کے لئے 4 ارب 36 کروڑ 84 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

اسلام آباد(اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 4 ارب 36کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران8 ارب 73 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

تازہ ترین