• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں اغوا ہونیوالی 2 بہنوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد

لاہور،کاہنہ (نمائندہ جنگ)کاہنہ نو بازار سے اغوا ہونے والی دو شادی شدہ بہنیں پولیس کی روائتی سستی کی بھینٹ چڑھ گئیں، دونوں کی گلا کٹی بوری بند لاشیں وقفے سے کاہنہ نہر سے برآمد ہوئیں۔کاہنہ کے علاقہ مکھن کالونی کے مشتاق مسیح کی بیوی چار بچوں کی ماں ساجدہ مشتاق اور اسکی بہن عابدہ بی بی 26 نومبر کو گھر سے خریداری کے لیے بازار گئیں اور واپس نہ آئیں ،تلاش کرنے کے باوجود نہ ملنےپر کاہنہ پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا۔ 11دسمبر کوکاہنہ نہر سے ایک نامعلوم خاتون کی چھ روز پرانی اور 4جنوری کو دوسری نامعلوم خاتون کی دس پندرہ روز پرانی نعش مل گئی۔گذشتہ روز دونوں لاشوں کی شناخت ساجدہ مشتاق اوراسکی بہن عابدہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ دونوں بہنوں کو ملزمان نے تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کرکے نعشیں بوریوں میں بند کرکے نہر میں پھینک دیں۔ دونوں بہنیں فیروزپورر روڈ پر واقع ایک میڈیسن فیکٹری میں کام کرتی تھیں، انوسٹی گیشن پولیس نےشک کی بنا پران کے ساتھ فیکٹری میں کام کرنے والے 2افرادممتاز اور نعیم کو گرفتار کرلیا،مقتولین کی والدہ نے بتا یا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ، عابدہ ایک بچی جبکہ ساجدہ چار بچوں کی ماں تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےنوٹس لیتے ہوئے 2 بہنوں کےاغوا و قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تازہ ترین