• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج ویڈیو کیس، ملزم فیصل شاہین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ویڈیو کیس کے ملزم فیصل شاہین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔گذشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے ملزم فیصل شاہین کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پراسیکیوشن اس کو وعدہ معاف گواہ کی صورت میں پیش کررہی ہے ، اس کے اعترافی بیان کو مان بھی لیا جائے تو پیکا کے تحت چھ ماہ کی سزا بنتی ہے ، انسداد دہشتگردی کی دفعات اس مقدمہ سے حذف ہو چکی ہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ملزم کا کردار کیا بنایا گیا ہے۔ وکیل نے کہا کہ اس پر الزام ہے کہ اس نے ویڈیو بنائی ہے۔

تازہ ترین