• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پارلیمنٹ پر حملے کی تصویری جھلکیاں

امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی انتخابات میں جیت کی توثیق کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی بے قابو ہوگئے اور امریکی پارلیمنٹ کی عمارت کیپیٹل پردھاوا بول دیا۔

مظاہرین لاٹھی، ڈنڈے اور جھنڈے لیے عمارت میں گھس گئے، توڑ پھوڑ کی اور پولیس سے جھڑپوں میں کئی اہلکار زخمی ہوئے جس کے بعد پولیس کو شیلنگ کرنا پڑی ، ارکان کانگریس عمارت میں محصور ہوگئے، کرسیوں کے پیچھے چھپ کر جانیں بچائیں۔

امریکا کی تاریخ کے اس سیاہ ترین دن کی کچھ تصویری جھلکیاں ملاحظہ کیجیئے

ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد کیپیٹل ہل کے باہر موجود ہے۔

ٹرمپ کے حامی مظاہر ین بینرز اٹھائے اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

مشتعل مظاہرین نے زبردستی پارلیمنٹ کا دروازہ توڑ دیا اور اسے نقصان پہنچایا، جبکہ دوسری جانب پولیس انہیں روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

امریکی پارلیمنٹ کی عمارت میں موجود مظاہرین ٹرمپ کے حق میں پرچم تھامے آزادانہ گھوم رہے ہیں ۔

مظاہرین میں شامل ایک شخص اسپیکر نینسی پلوسی کی کرسی پر براجمان ہے۔

ٹرمپ کے حامی مظاہرین سینیٹ چیمبر میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔

امریکی پارلیمنٹ کے اندر موجود سیکیورٹی اہلکار غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوزیشن لیے ہوئے موجود ہیں۔

اراکین پارلیمنٹ نشستوں پر لیٹ کر اپنی جان بچاتے ہوئے۔

پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ میں موجود شرپسند مظاہرین کو گرفتاری سے قبل زمین پر لٹایا گیا ہے۔

امریکی پارلیمنٹ کے اندر موجود مظاہرین پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد کا منظر

امریکی پارلیمنٹ ہاؤس کا اندرونی منظر

امریکی پارلیمنٹ کے اندر مظاہرین اور پولیس اہلکار آمنے سامنے موجود ہیں۔

تازہ ترین