• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا جینیفر اینسٹن بریڈ پٹ سے طلاق کا ذمہ دار انجلینا جولی کو سمجھتی ہیں؟

16 سال قبل جنوری میں ہالی وڈ سپر اسٹار بریڈ پٹ اور جینیفر اینسٹن کی طلاق کی خبر نے مداحوں کو حیران اور غمگین کردیا تھا۔ جس کے بعد مداحوں نے اس کا ذمہ دار اداکارہ انجلینا جولی کو ٹھہرانا شروع کردیا تھا۔

مداحوں کی جانب سے انجلینا جولی کی طرف انگلیاں اٹھائی گئیں کیونکہ علیحدگی کے کچھ ہی ہفتوں بعد بریڈ پٹ کو انجلینا جولی کے ساتھ سال 2005 میں خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔

جینیفر اینسٹن اپنی طلاق کا پوری طرح ذمہ دار انجلینا جولی کو نہیں سمجھتیں۔ انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میری شادی شدہ زندگی میں دراڑیں انجلینا جولی کے آنے سے پہلے ہی آچکی تھیں۔

جینیفر اینسٹن کا کہنا ہے کہ رشتے پیچیدہ ہوتے ہیں اور جب آپ ایک ساتھ کے بجائے الگ الگ آگے بڑھتے ہیں تو مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

دوسری جانب بریڈ پٹ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ جینیفر اینسٹن بہت ہی محبت اور ہنسانے والی خاتون ہے جو میری دوست رہے گی۔ اس اہم رشتے کی مجھے بہت قدر ہے۔

تازہ ترین