• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فراڈ کیس، پولیس نے کپل شرما کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کرلیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کو ممبئی پولیس نے گاڑیوں کے فراڈ کیس میں بیان ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کر لیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کپل شرما نے ایک کمپنی کو وینیٹی وین بنانے کے لیے آرڈر دیا تھا جوکہ کمپنی مقرر وقت میں تیار نہ کر سکی، جس پر کپل شرما نے کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ایک جانب کپل شرما کی جانب سے کمپنی کے خلاف مقدمہ درج تھا کہ دوسری جانب ممبئی پولیس نے کمپنی کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اسی کمپنی کے سربراہ کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش کمپنی کو گاڑیوں کا آرڈر دینے میں کپل شرما بھی شامل تھے جنہیں بیان دینے کے لیے طلب کیا گیا۔ کپل شرما نے میڈیا کو طلبی کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس کمپنی کو 2017 میں وینٹی وین کا آرڈر دیا تھا۔ جن کے خلاف ہم نے پہلے ہی مقدمہ کیا ہوا ہے۔ ابھی علم ہوا ہے کہ یہ کمپنی گاڑیوں کے فراڈ میں ملوث ہے اس حوالے سے مجھے بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا گیا۔

تازہ ترین