• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ لواحقین کیلئے استعمال نہیں کیا، فردوس عاشق


کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ضرور کوئٹہ جائیں گے اور لواحقین سے ملیں گے، لواحقین شہداء کی تدفین کریں اس کے بعد وزیراعظم ان کا ہر مطالبہ مانیں گے،وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ لواحقین کیلئے استعمال نہیں کیا، وزیراعظم کے جانے کے باوجود تدفین نہیں کی گئی تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا، کچھ لوگوں نے لواحقین کو یرغمال بنالیا ہے وہ انہیں ڈھال بنا کر اپنے لیے ریلیف لینا چاہتے ہیں۔ وہ جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ سے گفتگو کررہی تھیں۔ پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی، بینظیر شاہ، مظہر عباس اور محمل سرفراز بھی شریک تھیں۔

تازہ ترین