پاکستانی اداکار فیروز خان پاکستان آئے ترک اداکار جلال سے ملنے کی خواہش کا اظہار تو پہلے ہی کر چکے تھے تاہم اب جلد ملاقات کا دونوں کو شدت سے انتظار ہے۔
فیروز خان نے اچھے میزبان ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ترک اداکار کی پوسٹ پر کمنٹ کیا اور کہا کہ میں آپ سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں۔
فیروز خان نے لکھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ ہمارے وطن آئے، اور یہ دیکھ کر خوش ہوں کہ آپ یہاں انجوائے بھی کررہے ہیں۔
فیروز خان نے ترک اداکار کو یہ پیغام بھی دیا کہ اگر انہیں کسی چیز کی ضرورت ہو تو وہ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
فیروز خان کے کمنٹس پر جلال آل نے بھی جواب دیا اور ان کی جانب سے ملاقات کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے رابطہ کریں گے۔
جلال آل نے یہ بھی کہا کہ ’پاکستان بہت خوبصورت ہے میں یہاں گھر جیسا ہی محسوس کررہا ہوں۔‘