• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک اداکار فیروز خان سے ملنے کیلئے بےچین

ترک اداکار جلال نے پاکستانی اداکار فیروز خان کو استنبول کے دورے کی دعوت دے دی۔

انسٹاگرام پر فیروز خان کی جانب سے شیئر کیے گئے نئے ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے ٹریلر پر ردعمل دیتے ہوئے ڈرامے کی تعریف کی۔

انہوں نے اردو میں کمنٹ کرتے ہوئے فیروز خان سے جلد ملاقات کا کہا، انہوں نے لکھا کہ ’ماشاءاللہ میرے بھائی بہت خوب، استنبول کب آرہے ہو، ہم انتظار میں ہیں۔‘

ترک اداکار کے ٹوئٹ کے جواب میں فیروز خان نے کہا کہ وہ جلد استنبول جائیں گے، ساتھ ہی وہ ترک اداکار کو اردو میں کمنٹ کرنے پر سراہنا نہ بھولے۔

خیال رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ سیریل 'خدا اور محبت' کا سیزن 3 نشر ہونے سے قبل ہی مقبول ہو گیا اور ڈرامے کے ٹیزر کو چند ہی گھنٹوں میں 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

ڈرامہ 'خدا اور محبت' کی کہانی عشق حقیقی اور عشق مجازی کے گرد گھومتی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔


'خدا اور محبت' کے تیسرے سیزن میں معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقراء عزیز مرکزی کردار کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔

دوسری جانب ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے اور ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے۔

'خدا اور محبت' کا سیزن 3 سیونتھ اسکائی کے نامور پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی سربراہی میں بنایا گیا ہے جو کہ جلد جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین