• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان کی اہلیہ علیحدگی کی خبروں پر خاموش نہ رہ سکیں

پاکستانی اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے فاطمہ شادی کے ٹوٹنے کی خبروں پر خاموش نہ رہ سکیں اور انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ شوہر فیروز خان کا نام لگا  کر تمام تر افواہوں کی تردید کردی۔


خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شوبز کی اس مقبول جوڑی کے حوالے سے خبریں زیرگردش تھیں کہ انہوں نے شادی کے 2 سال بعد راہیں جدا کرلی ہیں تاہم اب اداکار کی اہلیہ کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جوڑی کی علیحدگی کے حوالے سے پھیلائی گئی خبریں محض افواہیں تھیں۔

اداکار کی اہلیہ نے اپنا غیر فعال انسٹاگرام اکاؤنٹ فعال کیا جس میں صرف 4 تصویروں کے علاوہ تمام تصویریں ڈیلیٹ کر دی گئی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنا نام علیزے فاطمہ سے ’سیدہ علیزے فیروز خان‘ کردیا ہے جس نے مداحوں کی تمام تر تشویش کو ختم کردیا۔


اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں علیزے نے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے خدا سے کہا کہ مجھے ایک ایسا مرد عطا کرے جو ہمیشہ مجھ سے محبت کرے، تو خدا نے مجھے بیٹے سے نوازا۔‘

دوسری جانب علیزے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فیروز خان کے ہمراہ بھی تصاویر موجود ہیں، اور وہ انسٹاگرام پر فیروز خان کو فالو بھی کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار فیروز خان اور علیزے فاطمہ2 سال قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام محمد سلطان خان ہے۔

تازہ ترین