• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان کی مبہم پوسٹ پر مداح تشویش میں مبتلا

اداکار فیروز خان کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں کے بعد انتہائی مبہم پوسٹ شیئر کی ہے جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

حالیہ برس متعدد شوبز جوڑیوں کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی کہ انہوں نے راہیں جدا کر لی ہیں، ان فنکاروں میں ہی فیروز خان بھی شامل تھے۔

سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی خبروں پر اب تک اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی اور نہ ہی ان کی فیملی کی جانب سے کسی قسم کا بیان دیا گیا ہے۔


اداکار فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر بیٹے سلطان کے ساتھ ایک تصویر ایک مبہم کیپشن کے ساتھ شیئر کی تاہم اداکار نے جلد ہی اس کیپشن کو ہٹا کر تبدیل کردیا۔

 انہوں نے بیٹے کے ہمراہ شیئر کردہ تصویر میں ’فور ایور ون‘ لکھا۔

سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ  فیروز خان نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر کے ہمراہ یہ لکھا کہ ’’اگر اسے بچے پسند نہیں، تو ہم پارٹی نہیں کرسکتے‘‘۔

جسے پوسٹ کر تے ہی فیروز خان نے تبدیل کردیا اور اپنی ٹائم لائن سے ہٹا دیا۔

تازہ ترین