کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سچل پولیس نےخود کو کرنل ظاہر کرنے والے ملزم بٹ مین اور ڈرائیور سمیت گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق خود کو بریگیڈئیر بتانے والا ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس ،پولیس کے مطابق غلام مصطفی ، اسلم اور معین علی کو گرفتار کیا گیا جبکہ خود کو بریگیڈئر بتانے والا زین العابدین بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا۔ملزم نے دوران تفتیش عرصہ دراز سے چیٹنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا ،ملزم نے سادہ لوح شہریوں کو بے وقوف بنا کر بھاری رقم وصول کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے ،ملزمان سے بڑی تعداد میں حساس اداروں کے کارڈ ،مہریں اور دیگر جعلی شناختی کارڈ برآمد کئے گئے ہیں،ملزمان نے گٹکا بنانے کا نیا کام بھی شروع کیا تھا ،ملزمان کی نشاندہی پر گٹکے بھی برآمد کر لئے گئے،گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔