• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران حکومت کے قابل نہیں، لوگ ان کو نکال کر باہر پھینک دیں گے، مراد علی شاہ

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار، مستجاب الرحمن) وفاقی حکومت کسی بھی صورت حکومت کرنے کے قابل ہی نہیں چینی کے دام کچھ روز کے لیئے گرے دوبارہ دام مہنگے ہوگئے لوگ ان کو خود نکال کر باہر پھینک دیں گے ہم نے سانحہ مچ کے شہداء کے تدفین پر کوئی بیان نہیں دیا ہم لواحقین کے غم میں شریک ہیں اور بلاول دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ شریک تھےان خیالات کا اظہار وزیر اعلی سندھ مراد علی شاھ نے ٹنڈوالہ یار میں چھاچرو کے ایم این اے پیر نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ کامارو شریف میں ان کے بیٹے امیر علی شاہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ سانحہ مچ پر وفاق سیاست کر رہی ہے پی ڈی ایم نے تدفین کے حوالے سے کوئی بھی بیان نہیں دیا ۔ شہداء کے ورثاء کے مطالبات غیر آئینی یا غیر قانونی نہیں تھے ۔ وزیر اعظم کی ہٹ دھرمی نے پیاروں کو کھونے کے غم میں مبتلا ہزارہ برادری کو پریشانی میں مبتلا کردیا ۔ اگر عمران خان پہلے دن ہی چلے جاتے تو صورتحال اتنی گھمبیر نہیں ہوتے ۔ عمران نیازی کو پیاروں کے بچھڑنے کا احساس نہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے قائدین نے ہی قربانی دیکر تاریخ رقم کی ہوئی ہے ۔

تازہ ترین