• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور بریک ڈاؤن ، بلیک آؤٹ ٹاپ ٹرینڈ، 30منٹ میں 5؍ کروڑ میمز کا ریکارڈ قائم

اسلام آباد (آن لائن) ملک میں بجلی کے سب سے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد سوشل میڈیا پر بلیک آؤٹ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور سوشل میڈیا پر صرف 30منٹ میں 5؍ کروڑ میمز شیئر کرنے کا ریکارڈ قائم ہوگیا ۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ٹوئٹس کیے گئے جن سے یہ تاثر گیا کہ قوم نے بریک ڈاؤن کو مذاق میں ڈال دیا ہے۔ شہباز گل کی ایک شخص سے نوک جھونک بھی قابل ذکر رہی۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ میاں صاحب نے اپنے دور میں بنائی جانے والی بجلی واپس نکال لی ہے۔ لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ عمران خان نے سب کی ایک ساتھ بجلی بند کر کے امیر اور غریب کا فرق مٹا دیا۔

تازہ ترین