• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے اِن ہاؤس تبدیلی کا امکان مسترد کردیا

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے ان ہاؤس تبدیلی کا امکان مسترد کر دیا۔

مریم نواز کی زیر صدارت سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران کا اجلاس ہوا جس میں ضمنی الیکشن پر مشاورت ہوئی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ان ہاؤس تبدیلی کے عمل کو ہارس ٹریڈنگ سمجھتی ہے۔

احسن اقبال نے الزام لگایا کہ وزراء نے ضمنی الیکشن کیلئے سرکاری مشینری کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 19جنوری کو فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گے۔

تازہ ترین