• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا اور ویرات کے گھر بیٹی کی پیدائش، پرائیویسی کی خواہش کا اظہار

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ویرات کوہلی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ʼبچی اور انوشکا شرما بالکل خیریت سے ہیں۔ ویرات کوہلی کے مطابق پیر کی دوپہر کو ان کی بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ ساتھ ہی میں انہوں نے اپنے فینز کی دعاؤں اور پیار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پرائیویسی کی خواہش کا اظہار کیا۔ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے اس نئے باب کے آغاز پر انتہائی شکر گزار ہیں۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی سال 2017 میں ہوئی تھی۔ انوشکا شرما نے گزشتہ سال اگست میں آنے والے بچے کے حوالے سے اعلان کیا تھا جس پر فلم انڈسٹری کے سٹارز سمیت ان کے فینز کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔بی جے پی نامی ٹوئٹر صارف نے ویرات کوہلی کی ٹویٹ کے جواب میں وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا ہوا تھا، بیٹھے کیوں ہو؟ ناچو!!۔ ٹوئٹر صارف پراتھام نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہویرات اور انوشکا کی بیٹی دنیا کی سب سے خوش قسمت لڑکی ہے۔ایک اور ٹوئٹر صارف نے کہا کہویرات کی بیٹی ’شہزادی‘ بھی انہیں اتنا ہی اپنے والد کو پیار دے گی جتنا انوشکا ویرات سے پیار کرتی ہیں، اورویرات بھی اپنی بیٹی سے اسی طرح محبت کریں گے جیسا وہ انوشکا سے کرتے ہیں۔بچے کی پیدائش کے باعث ویرات کوہلی آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ سیریز کے آخری تین میچز میں بھی شریک نہیں ہو سکے تھے۔

تازہ ترین