• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جواد احمد کا کسانوں کے حقوق کیلئے گانا ’کسانہ‘ بھارت میں بھی تیزی سے مقبول

لاہور (جنگ ڈیسک)پاکستان کے مشہور گلوکار جواد احمد نے کسانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گانا بنایاہے۔دسمبر میں ریلیز ہونے والا ‘کسانہ’ گانا بھارت میں بھی تیزی سے مقبول ہونے لگا ہے۔بھارتی کسانوں کے احتجاج کی گونج پاکستان میں بھی سنائی دینے لگی ہے۔ 

جواد احمد نے اپنے پنجابی گانے میں کسانوں کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ جس خوبصورت زمین پر وہ کاشتکاری کرتے ہیں اس پر ان کا حق ہے۔ وہی زمین کے رکھوالے ہیں لہٰذا انہیں سر اٹھا کر جینا چاہیے۔ 

گلوکار جواد احمد کے کسانوں کے حق میں کی جانے والی اسی بات کی وجہ سے یہ گانا سوشل میڈیا پروائرل ہو چکا ہے۔جواد احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گانا شیئر کرتے ہوئے پیغام میں تمام اعلیٰ حکومتی عہدےداروں کو مخاطب کیا۔ 

گلوکار نے دبے الفاظ میں مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آپ جو بھی اناج کھاتے ہیں سب کسانوں کی بدولت ہے۔ اگر کسان نہ ہوں تو آپ بھوکے مرجائیں۔ 

گلوکار نے ٹوئٹ میں واضح کیا کہ ان کا یہ گانا دنیا بھر کے کسانوں کے نام ہے۔گانے کو یوٹیوب پر ہزاروں ویوز مل چکے ہیں۔جواد احمد نے یہ گانا ان کے نام کیا جو خاص طور پر تحریکیں چلارہے ہیں۔

سرحد پار پیار کا اظہار کرتے ہوئے سندیپ سنگھ نے کہا کہ انہیں یہ گانا پسند ہے،وہ پاکستان سے پیار کرتے ہیں۔پاکستان کے ایک صارف نے کہا کہ سکھ بھائی زندہ باد پاکستان سے پیار کرتے ہیں۔

یوٹیوب کے ایک اور صارف گوریل سنگھ ڈھلون نے کاشتکاروں کی حمایت کرنے پر جواد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشرقی پنجاب کی جانب سے محبت۔ جواد کے ایک پرستار نے یہ بھی کہا کہ وہ مجرمانہ حد تک دبے ہوئے ہیں۔

مداح نے انہیں پاکستان کے عاطف اسلم سے بہتر گلوکار کہنے کی کوشش کی جوبھارت اور پاکستان دونوں میں مقبول گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔

تازہ ترین