• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، ویزا خلاف ورزیوں پر 540 عمرہ کمپنیاں معطل

جدہ(شاہدنعیم) سعودی عرب میں حج و عمرہ قومی کمیٹی کے سابق چیئرمین سعد القرشی نے کہا ہے کہ’ ویزا خلاف ورزیوں کی وجہ سے 540عمرہ کمپنیاں معطل ہیں فی الوقت تقریبا سو عمرہ کمپنیاں موثر ہیں جنہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سعد القرشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ کمپنیوں کا نقصان لاکھوں ریال تک پہنچ چکا ہے۔ جن عمرہ کمپنیوں کو معطل کیا گیا ہے ان پر اصلی نام کی جگہ فرضی نام ڈال کر واٹس ایپ کا استعمال کریں تاکہ کم سے کم معلومات فیس بک تک شیئر ہوسکیں ۔ انہوں نے واٹس ایپ گروپ کے حوالے سے خبردار کیا کہ واٹس ایپ بآسانی یہ بھی دیکھ سکے گا کہ آپ کس گروپ کے ممبر ہیں اور اس میں دیگر کون کون ممبران ہیں۔معروف کیریئر کونسلر سید اظہر حسین عابدی نے کہا ہے کیمبرج کے طلبہ 2021ء امتحانات کے حوالے سے پریشان ہیں تاہم ان کو معلومات فراہم کردوں کہ کیمبرج انٹرنیشنل کی جانب سے کچھ نئی معلومات آئی ہیں جو انہوں نے اپنی پاکستان میں اپنی انٹرنیشنل ویب سائیٹ پر اپ ڈیٹ کردی ہیں ۔میزبان عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے حوالے سے مختلف قسم کی باتیں کومد نظر رکھتے ہوئے عوام نے اس کا متبادل تلاش کرنا شروع کردیا ہے کسی نے سگنل ایپ کے استعمال کا مشورہ دیا تو کوئی ٹیلی گرام ایپ کی تجویز پیش کرتا نظر آرہا ہے۔ واٹس ایپ فروری سے اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کا نفاذ کرنے جارہا ہے اورکہا یہ جارہا ہے کہ پالیسی شیئرنگ کے حوالے سے ہے یعنی صارفین کا ڈیٹا فیس بک کو بھی ملے گا ۔عوام پریشان ہیں کہ واٹس ایپ نئی پالیسی کے بعد ان کو کس طرح سے متاثر کرے گا۔

تازہ ترین