آپ آف لائن ہیں
ہفتہ2؍جمادی الثانی 1442ھ 16؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عزت اور مقام بنانے میں 34 سال لگے، سلمان خان

بھارت کے سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ مجھے اپنی عزت اور مقام بنانے میں 34 سال لگے اور مجھے اپنی اس عزت کو برقرار بھی رکھنا ہے۔

معروف بھارتی شو بگ باس میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ جتنے بھی میرے چاہنے والے ہیں وہ مجھے جانتے ہیں، میں نے اپنا مقام اور یہ عزت بہت آسانی سے نہیں بنائی ہے، تمام تر محنت اور مشکلات کے بعد عزت بنائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی بہت آگے جانا ہے، بہت عزت اور پیار کمانا ہے۔سلمان سے سلو، سلو سے بھائی اس میں رکاوٹ نہیں ڈالئے گا یہی درخواست ہے۔

سلمان خان گفتگو کرتے ہوتےبہت سنجیدہ تھے جبکہ انہیں سننے والے تمام افراد بھی بالکل غور اور سنجیدگی سے ان کی باتوں کو سن رہے تھے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید