آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 72 سالہ پرتگالی صدر مارسیلو ریبیلو میں کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں لیکن اس کے باوجود میں بھی اُن کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پرتگالی صدر نے صدارتی محل میں آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 1 لاکھ 42 ہزار 202 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 19 لاکھ 36 ہزار 26 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 23 لاکھ 65 ہزار 159 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 485 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 45 لاکھ 41 ہزار 17 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید