دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 1 لاکھ 42 ہزار 202 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 19 لاکھ 36 ہزار 26 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 23 لاکھ 65 ہزار 159 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 485 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 45 لاکھ 41 ہزار 17 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 81 ہزار 480 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 26 لاکھ 99 ہزار 938 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 89 لاکھ 25 ہزار 380 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 29 ہزار 12 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 33 لاکھ 93 ہزار 78 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 51 ہزار 48 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 4 لاکھ 51 ہزار 346 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 2 ہزار 657 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 80 لاکھ 75 ہزار 998 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 61 ہزار 837 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 34 لاکھ 1 ہزار 954 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 80 ہزار 868 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 30 لاکھ 17 ہزار 409 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 67 ہزار 599 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 27 لاکھ 67 ہزار 312 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 22 ہزار 631 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 23 لاکھ 17 ہزار 118 ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 78 ہزار 394 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 22 لاکھ 57 ہزار 866 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 51 ہزار 874 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 20 لاکھ 50 ہزار 360 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 41 ہزار 61 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 19 لاکھ 14 ہزار 335 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 36 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 286 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 692 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 82 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 87 ہزار 433 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 28 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 899 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 46 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 524 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 644 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 416 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 410 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 70 لاکھ 88 ہزار 14 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 34 ہزار 803 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 278 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 56 ہزار 969 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔