• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال، ملازمہ مالکان کو زہر دے کر رقم لے کر فرار، مقدمہ درج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال مدراس کالونی میں گھریلو ملازمہ نےمالکان کو زہر دے کر ڈکیتی کر نے ہالی ملازمہ فرار، بیٹے محمد عارف کے مطابق ملازمہ آسیہ کی بنائی ہوئی بریانی کھانے سے والدہ جاں بحق ہوگئیں، واقعہ کا مقدمہ سچل تھانے میں بیٹے محمد عارف کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، بیٹے عارف نے پولیس کو بیان دیا کہ ملازمہ آسیہ کو چند روز قبل ہی ملازمت پر رکھا تھا، 2 جنوری کی شام کو دفتر سے واپس آیا تو والدین سورہے تھے، ساڑھے 6بجے تک والدین نہیں اٹھے تو انہیں اسپتال لے کر گیا، بھائی نے بتایا کہ والدین نے ملازمہ کے ہاتھ کی بنی بریانی کھائی تھی، گھر آکر دیکھا تو 5لاکھ روپے اور ملازمہ آسیہ دونوں غائب تھے، والدہ چند روز اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گئیں، جبکہ والد کو اسپتال سے صحت بہتر ہو نے پر گھر منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین