چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نیب سے متعلق تحفظات پر آج ہونے والے اجلاس میں مشیر احتساب شہزاد اکبر کو طلب کر لیا۔
صادق سنجرانی آج نیب سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے، منگل کو بھی اپوزیشن کے نیب سے متعلق تحفظات پر چیئرمین سینیٹ کے چیمبرمیں اہم بیٹھک ہوئی تھی۔
مشاورتی اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے تمام تحفظات سامنے رکھ دیے، اور کہا کہ نیب کے خلاف قرارداد اور تحریک التوا کے فیصلے پر قائم ہیں۔