• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے اپوزیشن لیڈر کا اعلان جلد کیا جائے گا، خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ نئے اپوزیشن لیڈر کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں نجی لیبارٹری کے افتتاح کے موقع پر رکن سندھ اسمبلی و پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں صحت کا نظام خراب ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نجی کلینک اور لیبارٹیاں چلا رہے ہیں، این آئی سی وی ڈی میں جتنی کرپشن ہے اتنی صحت کے کسی بھی ادارے میں نہیں ہوگی۔

پی ڈی ایم سے متعلق سوال پر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو این آر او نہیں ملے گا، یہ لوگ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤچاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں خرم شیر زمان نے بتایا کہ فردوس شمیم نقوی نے استعفٰی دے دیا ہے، جلد نئے اپوزیشن لیڈر کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

تازہ ترین