• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا وائرس کے 1769 مریضوں کی تشخیص، 14 انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14519 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 1769 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 14 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 3744 ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک 2525834 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور صوبے میں اب تک 230718 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ 

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 888 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اس طرح صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد210127 ہوچکی ہے۔ جبکہ اس وقت16847 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 15938گھروں پر، 12 آئسولیشن سینٹرز میں اور 897 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 817 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 84 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 


وزیراعلیٰ نے کہا کہ 1769 نئے کیسز میں سے 1458 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع شرقی 546، ضلع جنوبی 496، ضلع کورنگی 173، ضلع وسطی 143، ضلع ملیر 51 اور ضلع غربی میں 49 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع میں جامشورو 48، حیدرآباد 46، دادو37، میرپور خاص19، شہید بینظیر آباد 11، سانگھڑ اور سجاول 9 - 9، جیکب آباد 8، لاڑکانہ7، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، ٹنڈو محمد خان اور ٹھٹہ 6 - 6، شکارپور 5، عمر کوٹ 3، قمبر، کشمور، مٹیاری اور سکھر میں 2 - 2 کیسز، جبکہ بدین اور خیرپور میں ایک ایک کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین