• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پہلی مرتبہ عالمی اسکریبل چیمپئن شپ کی میزبانی کیلئے تیار

پاکستان پہلی مرتبہ بین الاقوامی آن لائن یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے جس کا آغاز 22 جنوری سے ہورہا ہے۔ 

آن لائن یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ دنیا کے 16 مختلف ممالک سے 96 کھلاڑی شریک ہورہے ہیں۔ 

ورلڈ انگلش لینگویج اسکریبل پلیئرز ایسوسی ایشن (ویسپا) کی جانب سے پاکستان کو سال 2021 کی چیمپئن شپ کی میزبانی دی گئی۔ 

پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن (پی ایس اے) کے یوتھ ڈائریکٹر طارق عزیز پرویز کا کہنا تھا کہ اس چیمپئن شپ کی میزبانی ان پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ 

واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث پہلی مرتبہ یہ چیمپئن شپ آن لائن منعقد کی جارہی ہے۔ 

طارق عزیز پرویز کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس آن لائن چیمپئن شپ کی ساری تیاری کرلی ہے۔ 

تازہ ترین