آپ آف لائن ہیں
ہفتہ2؍جمادی الثانی 1442ھ 16؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ٹرمپ کی حامیوں سے پُرامن رہنے کی اپیل

امریکی صدر ٹرمپ نے حامیوں سے تشدد سے گریز اور پرامن رہنے کی اپیل کردی۔

انہوں نے کہا کہ مزید مظاہروں کی رپورٹس پر کہنا چاہتا ہوں کہ کسی قسم کی قانون شکنی نہ کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عوام تناؤ کم کریں اور جذبات قابو میں رکھیں۔

علاوہ ازیں ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام کے بعد اب یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کردیا کیونکہ ٹرمپ کے چینل پر نیا اپ لوڈ کردہ مواد پالیسی کےخلاف تھا۔

مزید برآں کیپیٹل ہل کے باہر نیشنل گارڈز تعینات کردیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید