آپ آف لائن ہیں
بدھ6؍ جمادی الثانی 1442ھ 20؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مداحوں کا فلم ہوم الون سے ڈونلڈ ٹرمپ کا سین نکالنے کا مطالبہ

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے موجودہ دور اقتدار کے آخری چند ایام میں شدید مشکلات میں ہیں اور ان کے ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب اکاؤنٹ بند کر دیے گئے ہیں۔لیکن ٹرمپ کی مشکلات یہاں ختم نہیں ہوتی، انہیں جہاں مواخذے کی تحریک کا سامنا ہے وہیں معروف انگریزی فلم ʼہوم الون کے مداحوں نے فلم کے ڈیجیٹل ورژن سے ان کے سین حذف کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1992 ریلیز ہونے والی مشہور ترین فلم ʼہوم الون 2ʼ میں ایک مختصر کردار ادا کیا تھا۔کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے اور سوشل میڈیا پر مسلسل ʼجھوٹ اور غلط اطلاعات پھیلانے کے الزامات کا سامنا ہے۔ان میں شاید کچھ لوگ مذاق بھی کر رہے ہوں لیکن ڈزنی پلس نے اپنی کئی فلموں سے ڈونلڈ ٹرمپ کے چند متنازع اور جارحانہ سین نکال دیے ہیں۔تاہم کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ امریکا کی تاریخ کا حصہ ہیں اور تاریخ کو کبھی مٹایا نہیں جا سکتا جب کہ کچھ لوگوں نے ٹرمپ کو امریکا کی صدارتی تاریخ پر ایک دھبہ قرار دیا۔

دل لگی سے مزید