• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کو جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں سے باز رہنے کا انتباہ

برسلز ( نیوز ڈیسک) یورپی یونین نے ایران سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں سے باز رہنے کا انتباہ اور مطالبہ کیا ہے ۔ یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران میں یورینیم افزودگی کی سطح کو 20 فیصد تک بڑھایا جانا بہت خطرناک اور تشویش کا باعث ہے۔ یورپی یونین کے مطابق ایران نے فردو پلانٹ پر افزودگی کی سطح میں اضافہ کرکے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ بیان میں واشنگٹن کی طرف سے جوہری معاہدے میں واپسی اور معاہدے پر نو منتخب امریکی صدرجو بائیڈن کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا۔
تازہ ترین