• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم میں کورونا پابندیوں میں مارچ تک توسیع

برسلز( حافظ انیب راشد ) بلجیم نے کوروناوائرس کیلئے لگائی جانے والی پابندیوں میں یکم مارچ تک توسیع کردی ۔ اس توسیع کا مقصد کورونا وبا کی تیسری ممکنہ لہر سے بچائو اور انفیکشن ریٹ میں کمی کو برقرار رکھنا ہے ۔بیلجئین ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ بیلجئین آفیشل جرنل میں شائع شدہ سرکاری وزاراتی فرمان ( Ministerial Decree ) کے ذریعے سامنے آیا ہے۔ اس وزاراتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد قبل ازوقت نرمی کو روک کر وائرس کے نئے پھیلاؤ کی بحالی کے راستے کو مسدود کرنا ہے۔ یاد رہے کہ ان اقدامات کے تحت نومبر سے ملک میں تمام بار ،کیفے، ریسٹورنٹ،حجام کی دوکانیں اور ذیلی سروسز سمیت تمام بیوٹی سیکٹر بند پڑا ہے ۔جبکہ فوڈ سیکٹر اور دیگر کھلی ہوئی مارکیٹس میں لازمی ماسک پہننے کے ساتھ ہر شخص کیلئے خریداری کا ایک کم از کم وقت مقرر ہے۔ اسی طرح شہریوں سے مسلسل اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ بلا ضرورت اپنے پڑوسی ممالک میں جانے سے بھی گریز کریں ۔
تازہ ترین