• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی حکم پر ایس ایچ او ودیگر کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت کے حکم پرمنگھوپیر میں زمینوں پر قبضے میں ملوث ایس ایچ او منگھوپیر عدنان شاہ سمیت دیگر کے خلاف اغوا، اقدام قتل، لوٹ مار سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ، ایف آئی آر میں ایس ایس پی ویسٹ اور ڈی آئی جی ویسٹ کو بھی فریق بنا یا گیا ہے، مدعی مقدمہ میر حسن کا ایف آئی آر میں کہنا ہے کہ وہ رئیس احمد کی زمین پر چوکیداری کرتا ہے، 5 ستمبر کو دلبر جمالی اور اسکے ساتھیوں نے زمین پر دھاوا بولا تھا، فائرنگ کی، مجھ سمیت چار چوکیداروں کو اغوا کر لیا، بلوچستان لے جا کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی،وہاں سے گاڑی میں ڈال کر تھانہ منگھوپیر پہنچایا جہاں تشدد کا نشانہ بناکر حوالات میں بند کر دیا گیا ، 9 ستمبر کو عدالتی بیلف نے تھانے پر چھاپہ مار کر مجھے بازیاب کروایا، مدعی میر حسن کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے تمام معاملہ 45ایکڑ اراضی پر قبضے کی کوشش میں کیا گیا تھا۔

تازہ ترین