آپ آف لائن ہیں
بدھ6؍ جمادی الثانی 1442ھ 20؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جنوبی افریقا سے مقابلے کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں پر وسیم کی مشاورت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف سلیکٹر محمد وسیم نے جنگ میں شائع ہونے والی خبر کو درست قرار دیا ہے کہ جنوبی افریقا کی سیریز کے لئے20 کھلاڑیوں کا اعلان جمعے کو کراچی میں سلیکشن کمیٹی کی حتمی مشاورت سے کیا جائے گا۔ ٹیم سلیکشن میں کپتان بابر اعظم کاکردار اہم ہوگا۔ یقینی طور پر مصباح الحق بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ٹیسٹ سے قبل سولہ کھلاڑیوں کا اعلان ہوگا جبکہ گیارہ کھلاڑی بابر اعظم ، مصباح الحق کے مشورے سے منتخب کریں گے۔ بدھ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہسب سے پہلے سلیکشن کمیٹی میں شامل تمام چھ ہیڈ کوچز سے مشاورت کی پھر کوچ مصباح الحق اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم سے بھی مشاورت کی گئی ۔ دورہ نیوزی لینڈ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لیا ہے،ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان سے قبل کراچی میں سلیکشن کمیٹی سے دوبارہ مشاورت کروں گا،بولنگ کوچ وقار یونس سے بھی رائے لی گئی ہے۔ مصباح اور بابر اعظم کے آئیڈیاز کو سلیکشن کمیٹی کے سامنے رکھا ہے۔ ٹیم انتظامیہ کو جس طرح کے لڑکے چاہے وہ دیں گے۔

اسپورٹس سے مزید