• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان گندم‘ چینی‘ کپاس درآمد کرنے پر مجبور ہو گیا

اسلام آباد (حنیف خالد) موجودہ حکومت کی فیصلہ سازی میں تاخیر کی بناء پر پاکستان کپاس‘ چینی‘ گندم تک درآمد کرنے والا ملک بن گیا۔ حالانکہ (ن) لیگی حکومت کے دور میں پاکستان نے کبھی چینی‘ گندم درآمد نہیں کی۔ موجودہ حکومت کے دور میں ملکی ضرورت کی کم و بیش پچاس فیصد کپاس تک درآمد کی گئی۔ 35لاکھ ٹن گندم درآمد کی گئی اور اب کم و بیش 6لاکھ ٹن سے زیادہ چینی کی درآمد کا امکان ہے۔پاکستان میں پہلی بار پنجاب کی گندم 2375اور درآمدی گندم 2340روپے بدھ 13جنوری کو اوپن مارکیٹ میں بکتی رہی جبکہ کراچی میں ٹرک لوڈ سو کلو گرام کی بوری 5400روپے میں دستیاب ہے۔

تازہ ترین