• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTCL کے انٹیگریٹڈ لائسنس کی اگلے 25 سال کیلئے تجدید

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پی ٹی سی ایل کے انٹیگریٹڈ لائسنس کی اگلے 25سال کیلئے تجدید کر دی جس کا اطلاق یکم جنوری 2021سے ہوگا، یہ لائسنس ٹیکنالوجی نیوٹرل ہے اور اس کے تحت پی ٹی سی ایل ملک بھر کے 14ٹیلی کام ریجنز میں موبائل سروس کو چھوڑ کر، جدید ترین ٹیلی کام خدمات فراہم کر سکے گا، پی ٹی اےکے مطابق خدمات کے بہتر معیار (کیو او ایس) پیرامیٹرز کیلئے تجدید کردہ لائسنس میں جو شرائط شامل کی گئی ہیں ان میں نیکسٹ جنریشن ایکسیس نیٹ ورک (این جی اے این) کنکشن میں 5فیصد سالانہ اضافہ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کیو او ایس سروس پیرامیٹرز شامل ہیں۔

تازہ ترین