• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو صوبے میں ایک ہزار اسکولوں کے قیام کی اجازت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (ایس ای ایف) کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے تحت صوبے میں ایک ہزار اسکولوں کے قیام کی اجازت دیدی ہے تاکہ اسکولوں سے باہر دولاکھ بچوں کو اسکولوں میں واپس لایا جاسکے، اس بات کا فیصلہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایس ای ایف بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیر اعلی سندھ نے کی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایس ای ایف نے نجی شراکت داروں کے زیر انتظام 1000 اسکولوں کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان اسکولوں کو ایک خاص ٹاسک دیا جائے گا کہ وہ اسکول سے باہر 200،000 بچوں کو واپس اسکول لائیں گے۔

تازہ ترین