• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کے 44 ایف آئی اے ہیڈ کانسٹیبلز کی اگلے عہدے پر ترقی

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے 44 ہیڈکانسٹیبلز کو اگلے عہدے پر بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ بدھ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ طارق پرویز کے آفس آرڈر نمبر 9/2021 میں کہا گیا ہے کہ ڈپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی ایف آئی اے ملک بھر کے 44 ہیڈ کانسٹیبلز کو ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی ہے، ترقی پانے والوں میں 24 کا تعلق پنجاب، 15 کا سندھ، ایک کا بلوچستان اور 4 کا تعلق اسلام آباد ہیڈکوارٹر سے ہے۔

تازہ ترین