• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان ندیم افضل چن نے استعفیٰ دیدیا

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ ذ رائع کے مطابق ندیم افضل چن نے وزیراعظم کے ترجمان کی پوزیشن سے بھی استعفی دےدیاہے۔ ندیم افضل چن کے قریبی حلقوں کے مطابق ہزارہ کمیونٹی کے احتجاج پر ندیم افضل چن نے حکومتی پالیسی پر بے بسی کا اظہار کیا تھا۔ ندیم افضل چن اور شہباز گل کی ٹویٹر پر جھڑپ بھی ہوئی تھی ۔گزشتہ روز وزیراعظم نے حکومتی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے والوں کو استعفی دینے کا کہا تھا ۔ اس طر ح ندیم افضل چن کو وزیراعظم نے دبے الفاظ میں استعفی کا اشارہ دے دیا تھا۔ندیم افضل چن حکومتی وزراء کے رویے سے مایوس تھے۔ ذ رائع کے مطا بق ندیم افضل چن نے استعفی وزیراعظم آفس کو ارسال کر دیاہے۔

تازہ ترین