• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کے وزیرخارجہ کو ہلال پاکستان ایوارڈسے نوازاگیا

اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولوکو پاک ترک تعلقات کے استحکام کے اعتراف میں دوسرا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ہلال پاکستان عطا کیا۔ ایوارڈ دینے کی تقریب بدھ کی صبح یہاں ایوان صدر میں ہوئی جس میں ترک وزیر خارجہ کے ہمراہ آنے والے وفد کے علاوہ وفاقی وزرا اور سول حکام نے شرکت کی۔ہلال پاکستان کے اعزاز کی تقریب سے قبل ترک وزیرخارجہ نے صدر مملکت سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تازہ ترین