• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریمنل لا ریفارمز، صوبوں کی تجاویز آنے کے بعد قانون سازی کی جائیگی، حکام

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کی ذیلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے اجلاس میں وزارت قانون کے حکام نے بتایا کہ کریمنل لا ریفارمز کا پروپوزل تیار ہو گیا ہے ، صوبوں سے تجاویز آنے کے بعد اسکو قانون سازی کے مرحلے میں لے جائینگے ، کمیٹی اپنی سفارشات بھی دے سکتی ہے، اجلاس میں وزارت داخلہ حکام پولیس آرڈر 2002 کے نفاذ سے متعلق کوئی جواب نہ دے سکے جس پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا، کنوینر کمیٹی نے کہا کہ ہم چائے پینے اور سرکار کے خرچے کیلئے نہیں آتے ۔

تازہ ترین