• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا : کورونا صورتحال بتاتے ہوئے خاتون رپورٹر رو پڑیں


امریکا میں خاتون رپورٹر کورونا وائرس کی صورت حال بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

امریکی خاتون رپورٹرکیلیفورنیا میں کورونا سے اسپتالوں کی صورت حال بتاتے ہوئے رو پڑیں، ساتھی اینکر سارہ سینڈر کو دلاسہ دیتی رہیں۔

سی این این کی رپورٹر سارہ سینڈر نے بتایا کہ اسپتال کورونا مریضوں سے بھر چکے ہیں ، مردہ خانوں میں جگہ خالی نہیں، لوگ پارکنگ لاٹ میں پیاروں کی آخری رسومات ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

سارہ سینڈر نے کورونا صورت حال پر جولیانا جمنیز سیسما نامی خاتون کا انٹرویو لیا، خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی ماں اور سوتیلے باپ کو گیارہ دن میں کھو دیا اور انہیں اپنی والدہ کی آخری رسومات پارکنگ ایریا میں کرنا پڑی۔

خاتون نے انٹرویو کے دوران ناظرین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ا گر آپ اپنے پیاروں سے محبت کرتے ہیں تو کوروناسے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

خاتون رپورٹر نے بتایا کہ کیلیفورنیا میں یہ دسواں اسپتال ہے جو کورونا مریضوں سے بھرا ہوا ہے یہاں لوگ اپنے پیاروں کے لیے پریشان ہیں۔

تازہ ترین