• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اعصام الحق کی ٹریننگ میں معاونت کے لیے عقیل خان بھی اُن کے ہمراہ آسٹریلیا گئے ہیں۔

پاکستانی ٹینس اسٹار آسٹریلیا کے بذریعہ دوحہ روانہ ہورہے ہیں، اُن کے پاکستان میں ہونے والے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔

عصام الحق نے بتایا کہ آسٹریلیا میں 2 ہفتوں کی آئیسولیشن کے دوران 5 گھنٹے کی ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرنطینہ کے دوران 5 کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے، جس کے بعد وہاں گھومنے کی آزادی ہوگی۔

پاکستانی ٹینس اسٹار کے مطابق ٹورنامنٹ 8 فروری سے شروع ہو رہا ہے، جس میں کراؤڈ کو بھی آنے کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین