• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعصام الحق کا کورونا ٹیسٹ منفی، آسٹریلیا روانگی کیلئے تیار

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا، وہ کل آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

اعصام الحق آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے کل آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوں گے، عقیل خان بھی اُن کے ہمراہ ہوں گے۔

پاکستانی ٹینس اسٹار آسٹریلیا کے بذریعہ دوحہ روانہ ہورہے ہیں، اُن کے پاکستان میں ہونے والے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔


قومی ٹینس کھلاڑی عقیل خان آسٹریلیا میں اعصام الحق کو ٹریننگ میں معاونت فراہم کریں گے۔

اعصام الحق نے بتایا کہ آسٹریلیا میں 2 ہفتوں کی آئیسولیشن کے دوران 5 گھنٹے کی ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرنطینہ کے دوران 5 کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے، جس کے بعد وہاں گھومنے کی آزادی ہوگی۔

پاکستانی ٹینس اسٹار کے مطابق ٹورنامنٹ 8 فروری سے شروع ہو رہا ہے، جس میں کراؤڈ کو بھی آنے کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین