گلوکار راحت فتح علی خان کو مبینہ خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے میں ایف بی آر نے دوبارہ نوٹس بھیج دیا ہے۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے راحت فتح علی خان کو دوبارہ نوٹس بھیجا گیا ہے۔
راحت فتح علی خان کو 15 جنوری تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ابتدائی نوٹس کے بعد راحت فتح علی خان ایف بی آر کو مطمئن نہیں کرسکے۔
انھیں خفیہ بینک اکاؤنٹس سے متعلق دوبارہ جواب جمع کرانے کی مہلت دی گئی ہے۔