• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR نے گلوکار راحت فتح علی کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا

لاہور(این این آئی ) معروف گلوکارراحت فتح علی خان ایک بار پھر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریڈار پر آگئے ۔

انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکائونٹس کا سراغ لگا لیا۔

اکائونٹس میں موجود رقم کی تفصیلات آرٹی او کو بھجو دی گئیں ۔

راحت فتح علی خان کے انکم ٹیکس آڈٹ کیلئے دوبارہ کارروائی شروع کردی گئی ۔راحت فتح علی خان نے جواب کیلئے 24دسمبر تک کی مہلت مانگ لی ۔

تازہ ترین