• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن نے اپنی 78 سال پرانی تصویر شیئر کردی

بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنی 78 سال پرانی تصویر شیئر کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ کی سائٹ انسٹاگرام پر امیتابھ بچن نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پر ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا ہے۔

امیتابھ بچن نے کہا کہ میرا بچپن سے اسٹائل آج تک ایک ہی ہے، بس تھوڑی آنکھیں اور بال ہی بدلے ہیں باقی ہم تو آج بھی 78 سال پہلے بچے کی طرح ہیں۔


انہوں نے انسٹاگرام پر جو تصویر شیئر کی ہے اس پر امیتابھ نے لکھا ہے کہ میری یہ تصویر 1942 کی ہے۔

امیتابھ کی اس تصویر کو ان کے مداح بھی خوب پسند کررہے ہیں اور اس پر اپنے دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

تازہ ترین