• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسبین (جنگ نیوز) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ جمعہ سے برسبین میں شروع ہورہا ہے۔ میچ میں فتح سیریز کا فیصلہ کریگی، جو ایک ایک سے برابر ہے۔ مہمان ٹیم اس میدان میں کوئی ٹیسٹ نہیں جیت سکی ہے۔ البتہ کینگروز کا گابا میں ریکارڈ شاندا رہے ۔اس نے یہاں مجموعی طور پر 62 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں،40جیتے اور صرف 8ہارے ہیں ایک میچ ٹائی ہوا جبکہ13میچز ڈرا ہوئے ہیں۔ بھارت کیلیے ٹیم کا انتخاب انجریز کے سبب مسئلہ بناہوا ہے، ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر جسپریت بمرا بہتر ہورہے ہیں، ان کا کھیلنا خارج ازامکان نہیں۔

تازہ ترین