• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیوب کا بھی ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کرنے کا اعلان

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر کے بعد یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹرمپ کو لگام دینا ہے، تاکہ وہ اس پلیٹ فورم کو لوگوں کو مشتعل کرنے کے لیے استعمال نہ کرسکیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ امریکا کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پرتشدد ہونے کا امکان ہے اور اس مناسبت سے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں یا ان کے حوالے سے اپ لوڈ کیے جانے والے نئے مواد کو ہٹا دیا گیا ہے۔
تازہ ترین