• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان آپریشن، 2دہشت گرد ہلاک، 3سپاہی شہید، کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری، جوان شہید

شمالی وزیرستان آپریشن، 2دہشت گرد ہلاک، 3سپاہی شہید


پشاور،راولپنڈی (اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ میں 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کر لیا ہے۔ 

پاک فوج نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،فورسز کےدو ٹھکانوں پر کارروائی کے دوران دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، بھاتی فوج نے دیوا سیکٹر کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا، پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی، سے دشمن کو نقصان بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،فورسز کی دو ٹھکانوں پر کارروائی کے دوران دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا ایک دہشت گرد آئی ای ڈی (دھماکا خیز مواد )بنانے کے ماہر تھا۔ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے تین جوان وطن پر قربان ہوئے۔ 

شہدا میں سپاہی ازیب احمد، سپاہی ضیاء السلام اور لانس نائیک عباس خان شامل ہیں،سپاہی آذیب احمد کا تعلق کرک، لانس نائیک عباس خان کا تعلق اورکزئی سے جبکہ ضیا الاسلام بنوں کے رہائشی تھے۔

دریں اثناءوزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کااظہار کیا۔

اپنی تعزیتی پیغام میں انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اورزخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔ 

وزیراعلیٰ نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اوران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔

تازہ ترین