• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے 10تھانوں کے ایس ایچ او تبدیل

اسلام آباد(ایوب ناصر،خصوصی نا مہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں بڑھتے ہو ئے جرائم اور ایس ایچ اوز کے غیر مہذب رویوں کی وجہ سے 10تھا نوں کے ایس ایچ او زتبدیل کر دیئے گئے۔ ان میں تھا نہ رمنا اور تھا نہ کراچی کمپنی کے دو ایس ایچ او بھی شامل ہیں، جنہیں اسامہ ندیم ستی قتل کیس کی جو ڈیشل انکوائری رپورٹ میں تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی تھی ۔جو ڈیشل انکوائری کی سفارشات پر ایس پیز ،ڈی ایس پیز کے تبادلوں پر تو عمل در آمد نہ ہو سکا ،تاہم دو تھانوں کے ایس ایچ او تبدیل کر گئے ۔ تھا نہ شمس ،تھا نہ رمنا، تھا نہ کراچی کمپنی ،تھا نہ کوہسار ،تھا نہ لوہی بھیر ،تھا نہ سیکر ٹریٹ ،تھا نہ شہزاد ٹا ئون ،تھا نہ آبپارہ اور تھانہ گولڑہ کے ایس ایچ او بھی تبدیل کئے گئے۔
تازہ ترین