• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھند کے باعث موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک بند

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بند کردی گئی۔

اس کے علاوہ پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی، خانیوال سمیت پنجاب کے کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوگئی ہے۔

موٹروے پولیس نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کی جائے۔ 

تازہ ترین